کھیل

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا، 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں قومی ٹیم نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی خیال رہے کہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کیلئے تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنا بھی ضروری تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button