کھیل

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

 

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے قذافی سٹیڈیئم لاہورمیں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شعیب ملک نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

لاہور  کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔  لٹن داس بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم کو شاداب خان نے 43 رنز پر آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز  کپتان بابر اعظم اور نوجوان بیٹسمین احسان علی نے کیا۔ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حفیظ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس وقت کا پاکستان کا مجموعی اسکور 35 رنز تھا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے احسان علی بھی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ افتخار احمد 16 اور عماد وسیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم شعیب ملک نے اپنی وکٹ سنبھالے رکھی اور ٹیم کو جیت دلادی۔ شعیب ملک 58 اور محمد رضوان 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button