کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت، شمالی وزیرستان کے محمد وسیم جونیئرکی پانچ وکٹیں

 

جنوبی افریقا میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا اور سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے پوچیف سٹروم میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت پوری ٹیم 24 ویں اوور میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سکاٹ لینڈ کے محض 2 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے اورحریف ٹیم کی جانب سے عزیر شاہ 20 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے 7.5 اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہ تھا اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز  آؤٹ ہوئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔  گرین شرٹس کی جانب سے عرفان خان 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روحیل نذیر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

حریف ٹیم کی جانب سے لائم نیلر، چارلی پیٹ اور قیس سجاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلی گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button