پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24،25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت محمود اللہ کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نظم الحسین، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مسفیض الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم پاکستان نہیں آئیں گے۔ بنگلا دیشی ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔
خیال رہے کہ 16 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں کپتان بابراعظم اور ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احسان علی، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد بٹ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف، موسی خان شامل ہیں۔
حارث رؤف کو پہلی بار قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ اوپننگ بلے باز فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔