کھیل

فخرالزمان، یاسر شاہ، عثمان شنواری و دیگر ستاروں سے مزین مردان سپر لیگ کا افتتاح

مردان سپرلیگ کے انعقاد کے ساتھ ضلع میں پی ایس ایل سے قبل ہی کرکٹ کے میدان آباد ہوگئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق سینئر صوبائی وزیر برائے کھیل عاطف خان نے مردان سپورٹس کمپلیکس میں مردان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر لیا ہے۔

مردان سپر لیگ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل کھلاڑی فخر زمان، یاسر شاہ، عثمان شنواری، اویس ضیاء اور دیگر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں عاطف خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بھر پور مواقع میسر آسکیں، حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے کامیاب نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر سے 10 ہزار کھلاڑی شریک ہوئے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیشتر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان خود بھی کھلاڑی رہے ہیں اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ سپورٹس اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سکواش کورٹس، گراونڈز کی اپ گریڈیشن، سوئمنگ پولز، پولو گراونڈز کے قیام سمیت تمام کھیلوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ بین الاقوامی سپورٹس یونیورسٹیوں سے نوجوانوں کو منسلک کرکے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، ملکی و غیر ملکی سطح پر میڈلز جیتنے والوں کو اعزازیہ بھی دیا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button