کھیل

‘ٹیپ بال سے کھیلنے والے’ حارث رؤف کی بگ بیش میں ہیٹرک

 

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔ حارث روف نے بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کر کے ہیٹرک کی۔

انہوں نے پہلی وکٹ 41 رنز بنانے والے میتھیو گیئکس کو کیچ آﺅٹ کروا کے حاصل کی جبکہ ان کی اگلی گیند پر ہی 35 رنز بنانے والے فرگوسن ان کا نشانہ بنے۔ انہوں نے ہیٹرک بال پر ڈینیئل سیمز کو ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس ہیٹرک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: کوئی اس ہیٹرک پر انہیں شاباش دے رہا ہے اور کوئی اسے امپائر کی جانب سے دیا جانے والا غلط فیصلہ قرار دے رہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button