نسیم شاہ کا نام عمر کی وجہ سے واپس نہیں لیا: پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا میں نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ فاسٹ بالر کا نام آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم سے زائد العمر ہونے کی وجہ سے واپس لیا گیا ہے۔
لاہور میں جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معمول کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کی اور یہ عمل چھ دسمبر کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کے انتخاب سے قبل نومبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ نسیم شاہ کا نام ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اس ابتدائی سکواڈ میں شامل تھا جو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ عمر کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ اس ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی عمر کی اہلیت یکم ستمبر 2000 مقرر کی گئی تھی۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: نوجوان کرکٹر، کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔