سیاستعوام کی آواز

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر مغل سمیت 2 سے 3 ہزار نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر، ایس ایچ او تھانہ نون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں اے ٹی سی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانا اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے کہنے پر جلوس میں شامل شرکاء نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے 26 نمبر چونگی پر کرینز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو جلایا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button