سیاست

علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ بیٹھنے کا اعلان

 

محمد فہیم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حقوق کے حصول کیلئے وزیر اعظم پاکستان کیساتھ ہر آئینی فورم پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں جو کروں گا اس کا ذمہ دار بھی ہونگا صوبائی حقوق کیلئے آئینی فورمز پر خیبر پختونخوا کی نمائندگی کروں گا۔ شہباز شریف نے حلف لے لیا ہے اور آئینی طور پر وہ وزیر اعظم ہے میں ضرور آئینی فورم پر ان سے ملوں گا۔ ایک ضلع میں معدنیات کے اتنے وسائل ہیں کہ پورے صوبے کا بجٹ بن سکتا ہے۔ اکانومی انوسٹمنٹ ٹورازم کی صوبے کی اپنی پالیسی ہوگی مائننگ کے مافیا کو ختم نہ کرسکے تو مائننگ ہی بند کردیں گے۔ اسے ثقافتی ورثہ قرار دے دیں گے کیونکہ اگر ہم اس مائننگ سے صوبے کو حق نہیں دے سکتے تو آئندہ نسلیں ہی حق دیدیں گی امید ہے ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1991 سے اے جی این قاضی فارمولہ کے تحت بقایاجات 1510 ارب سے متجاوز ہیں۔ لائن لاسز کا مسئلہ حل کرنا لازمی ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہمیں وفاق اگر پورا پیسہ نہیں دے سکتا تو ٹھیک ہے ہمیں سبسڈی دی جائے۔ وفاق ہمیں بجلی اور گیس کی مد میں سبسڈی دے تاکہ بقایاجات کا بوجھ بھی کم ہو اور صوبے کے شہریوں کو سستی بجلی اور گیس میسر آئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی ہر شرط مانی جاتی ہے تو ہماری بات کیوں نہیں مانی جاتی؟ اسلئے کہ کم کمزور ہیں؟ آئی ایم ایف کی جو قسط آئے گی اس میں ہمیں 100 یا 200 ارب روپے فراہم کیا جائے۔ سبسڈی کیلئے اضافی رقم نہیں چاہئے بلکہ بقایاجات کی ادائیگی سبسڈی کی مد میں کی جائے۔

اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف، سیکرٹری اطلاعات عبدالجبار شاہ ، ڈائریکٹر جنرل محمد عمران بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی ترجیح امن و امان کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ صوبے میں کاروبار کو لاءاینڈ آرڈر کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے جس کیلئے مل کر کام کرنا ہوگاقربانی ہم نے دی شہادتیں اس صوبے نے دی ہیں یہ چیلنجز سب نے مل کر حل کرنا ہے امن و امان کیلئے اصلاح ضروری ہے جو لوگ دوسری جانب ہے وہ بھی ہمارے لوگ ہیں ہم پولیس کو مضبوط کرینگے سپاہی سے شروع کرینگے پولیس کو مضبوط کرنے کیلئے پورا فنڈ دیں گے اسے تربیت دیں گے اور تیار کرینگے۔

لفٹ کنال ہمارا واٹر رائٹ ہے اس سے سیراب زمین صوبے کی خوراک کا مسئلہ حل کریگی۔ صحت کارڈ میں ایک مہینے میں ریفارمز لے کر آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام بہترین ہے اور ابتک عملی طور ہر انکا دور شروع ہی نہیں ہوا۔ ان کو اختیارات اور فنڈز نہیں دئے گئے۔ بلدیاتی نمائندوں کو ایک ٹیم کی طرح ساتھ لے کر چلوں گا جو میرے صوبے کے حالات ہیں اس کے مطابق انہیں ساتھ چلائینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button