لائف سٹائل

رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

 

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں پیر 11 مارچ کو ہو گا۔

زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی محکمہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔ شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اور مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کامشاہدہ ممکن ہے اور یوں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button