سیاست

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی اسمبلیاں آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گی

 

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں نو منتخب اراکین نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کے ذریعے آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کرکے انتخاب سے ایک روز قبل نامزدگی واپس لے لی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کیلئے احسان اللہ میاں خیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ارباب وسیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار احسان اللہ میاں خیل کا تعلق پیپلزپارٹی اور ارباب وسیم کا تعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب بھی آج ہی کیا جا رہا ہے۔ آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button