سیاست

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا جس میں نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے سمری پر دستخط کردیے۔ صوبائی اسمبلی اجلاس 28 فروری صبح 11 بجے خیبرپختونخوا اسمبلی کی عمارت میں منعقد ہوگا۔

اسمبلی اجلاس کے پہلے دن ممبران سے حلف لیا جائے گا۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعلیٰ کا بھی انتخابات کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شامل ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 87 سیٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 9 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں پانچ، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین دو، عوامی نیشنل پارٹی ایک جبکہ تین ممبران آزاد حیثیت سے اسمبلی میں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115 نشستوں میں سے 113 پر عام انتخابات میں امیدوار منتخب ہوکر آئے ہیں۔

خواتین کی 26 مخصوص نشستوں میں سے دو جے یو آئی، دو مسلم لیگ ن اور ایک پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button