جرائم

نوشہرہ میں فائرنگ، مزدوری کے لئے جانے والا نوجوان قتل

نوشہرہ کے علاقے تحصیل پبی میں مبینہ رہزنوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مزدوری کے لئے جانے والے نور ولی نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے نور ولی کی نعش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے تاروجبہ کے مقام پر بھی  رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک مکمل طور پر بلاک کر دی۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے عوام کو چوروں اور رہزنوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ مقتول نور ولی صبح مزدوری کے لئے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ رہزنوں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پبی میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے اور آئے روز وردات ہوتے ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ناصر محمود نے مقامی مزدور کی راہزنوں کے ہاتھوں ہلاکت پر ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ انسپکٹر احسان الحق کو معطل کردیا جبکہ مشتعل مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مقتول کی نعیش جی ٹی روڈ سے اٹھاکر منتشر ہوگئے۔ نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button