سیاست

پی ٹی آئی پی کی خواتین مخصوص نشستوں سے دستبردار

 

سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔

پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔

استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتیں ہیں۔ واضح رہےکہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفی سامنے آیا تھا۔

پرویز خٹک نے استعفے میں کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سےاستعفی دے رہا ہوں اور صحت کی وجوہات پر پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں ادا نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔ عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button