پشاور میں ایک والد نے نومولود بچے کا نام "عمران خان” کیوں رکھ دیا؟
مصباح الدین اتمانی
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں نومولود بچے کی ولادت اس وقت ہوئی جب پاکستان تحریک تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں 90 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل تھی، اس وجہ سے والد نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔
نومولود بچے عمران خان کے والد 27 سالہ عبدالرحیم پیشے کے لحاظ سے ایک ٹھیکیدار ہے اور ضلع اورکزئی سے تعلق رکھتے ہے تاہم پشاور میں رہائش پذیر ہے۔
ٹی این این کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی تو نرسز نے اس کا نام عمران خان رکھنے کا کہا۔ پھر گھر والوں نے بھی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کی مناسبت سے عمران خان کا نام رکھنے کا کہا اور میں خود بھی عمران خان کی سیاست سے بہت متاثر ہوں اس لیے میں نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے نوجوانوں میں کافی شعور آیا ہے، وہ اپنے حقوق جان چکے ہیں اور ان کا حصول بھی جانتے ہیں۔ عبدالرحیم اورکزئی نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کو سی ایس ایس آفیسر بنانا چاہتا ہوں تاکہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کو حالیہ انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے، انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں 90 نشستیں ملی ہے، اس طرح قومی اسمبلی میں بھی ان کی نشستیں سب سے زیادہ ہے۔