سیاست

محسن داوڑ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی

 

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ شمالی وزیرستان میران شاہ میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محسن داوڑ انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران وہ فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

محسن داوڑ کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ محسن داوڑ کو تین گولیاں لگنے کی اطلاع ہے۔ محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ چالیس سے امیدوار ہے۔ فائرنگ سےمحسن داوڑکے کچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

یاد رہے محسن داوڑ کے قافلے پر کچھ روز قبل بھی میران شاہ کے علاقے تپی میں فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ اس میں محفوظ رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button