جرائم

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

8 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے کچھ روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق رات 3 بجے نامعلوم حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button