سیاست

قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدار آگے

 

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 59، مسلم لیگ (ن) نے 42 اور  پپیلزپارٹی نے 32 نشستیں جیتی ہیں۔

حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم ليگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماء اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اپنے آبائی حلقے سے جیت گئے۔ حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے  تمام 376 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34499 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button