سیاست

بونیر اور سوات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

 

بونیر میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلوں کے نشتوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان این اے 10 سے ایم این اے منتخب ہوگئے۔ پی کے 25 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان، پی کے 26 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سید فخر جہان باچا اور پی کے 27 سے پاکستان تحریک انصاف کے کبیر خان نے میدان مارلیا۔

قومی اسمبلی کے این اے 10 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان 110023 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، اے این پی کے عبدالروف خان نے 30302 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی جبکہ جماعت اسلامی کے بحت جہان خان نے 26106 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بونیر کے حلقہ پی کے 25 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان 28490 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مفتی فضل عفور نے 12702 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے بحت افسر خان 11878 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس حلقے سے سویرا پرکاش 1754 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔

پی کے 26 سے سید فحر جہان باچہ نے 26782 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی ناصر علی 15216 ووٹ لیکر دوسری جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قیصر ولی خان نے 12002 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پی کے 27 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالکبیر خان 27821 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ اے این پی کے سردار حسین بابک نے 15439 ووٹ لیکر دوسری جبکہ جماعت سلامی کے راج ولی خان 8140 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب سوات کے تین قومی اسمبلی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ عام انتخابات میں وٹررز نے اپنے ووٹ کی طاقت سے بڑے بڑے برج الٹ دئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سابق ایم این اے حیدرعلی خان اور سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button