سیاست

پرویز خٹک دونوں بیٹوں اور داماد سمیت الیکشن ہارگئے

 

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک دونوں بیٹوں اور داماد سمیت الیکشن ہارگئے۔ عوام نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔ نوشہرہ میں پرویز خٹک خاندان کا سیاسی صفایا ہوگیا، پرویز خٹک اپنی دونوں نشستیں ہار گئے۔

آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان، امیر حیدر ہوتی بھی اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ پرویز خٹک کے دونوں بیٹے اور داماد بھی ہارگئے۔ پی کے 85 سے اسماعیل خٹک، پی کے 86 سے ابراہیم خٹک شامل ہیں۔ پی کے 89 سے داماد عمران خٹک بھی ہار گئے۔

دوسری جانب بنوں کے صوبائی حلقہ پی کے 100 کے 17 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

جماعت اسلامی کے حاجی اختر علی شاہ 2698 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک پختونیار 2171 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جے یو آئی کے اکرم خان درانی 1592 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ آر اوز نے حلقہ پی کے 100 کے مزید رزلٹ روک لئے گئے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button