سیاست

عام انتخابات کے دوران پشاور میں حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر 5 اہلکار تعینات ہونگے

 

عام انتخابات کے لیے پشاور پولیس نے سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویز کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 1280 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائینگے۔ 577 حساس ترین، 655 حساس اور 48 نارمل پولنگ سٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں۔

حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 885،حساس پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہونگے۔ نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہونگے۔ ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائینگی۔

نارمل میں 3 اہلکار،حساس میں 4 اورحساس ترین پر 5 اہلکار تعینات ہونگے۔ حساس ترین اورحساس پولنگ اسٹیشنز پر مزید نفری بڑھانے پرغور کیا جارہا ہے۔

شہر میں 100 سے زائد ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ ہاٹ سپاٹس پرخصوصی کیمروں سے لیس اہلکارتعنیات ہونگے۔ پولیس کے مطابق پولنگ دن پر تمام انتظامات کاجائزہ الیکشن سیل سے لیاجائے گا۔

انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےخصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ سب ڈویژن لیول پرمانیٹرنگ سسٹم اور فوکل پرسن تعینات ہونگے۔ حساس ترین اورحساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button