سیاست
باجوڑ میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 کا امیدوار ریحان زیب قتل
باجوڑ میں نامعلوم افراد نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
باجوڑ پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب پر صدیق اۤباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کی وجہ سے ریحان زیب شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ریحان زیب خان سوشل ورکر ہونے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے فعال کارکن تھے۔