سیاست

پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 13 نشستوں کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پی کے 72 کے لئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ پی کے 73 کے لئے انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈوکیٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی کے 74 کے لئے ارباب جہانداد اور پی کے 75 کیلئے ملک شہاب امیدوار ہونگے۔ پی کے 76 کیلئے سمیع اللہ اور پی کے 77 کےلئے شیرعلی آفریدی کو منتخب کیا گیا ہے۔

پی کے 78 کے لئے پی ٹی آئی نے سابق ضلع ناظم ارباب عاصم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

پی کے 80 سے حامدالحق اور پی کے 81 سے نورین عارف پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابات لڑیں گے۔ پی کے 82 سے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، پی کے 83 سے مینا خان آفریدی جبکہ پی کے 84 سے فضل الٰہی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button