جرائم

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی

باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکہ قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اس واقعہ سے ایک روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button