سیاست

ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے

 

ملک عظمت حسین

ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار بصیرت شنواری نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے۔ فاٹا انضمام کے بعد ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار بصیرت شنواری پی کے 94 اورکزئی سے انتحابات میں حصہ لے رہی ہے۔

ضلع اورکزئی سے 33 امیدواروں نے انتحابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کئے ییں جس میں پہلی بار ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار بصیرت شینواری بھی شامل ہے۔

بصیرت شنواری نے سکروٹنی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ خواتین کو آگے بڑھنا چاہیئے۔ اورکزئی سے انتحابات میں حصہ لینے کا مقصد مستقبل میں خواتین کی سیاسی میدان میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی روایات کو مدنظر رکھ کر خواتین کو حقوق دینا ہے جب ضلع خیبر سے ایک خاتون انتحابات میں حصہ لے سکتی ہے تو اورکزئی سے بھی خواتین الیکشن میں حصہ لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے انتخابات میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

یاد رہے شمالی وزیرستان کی تاریخ میں بھی پہلی بار ایک خاتون عابدہ نے این اے 40 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ عابدہ کا تعلق شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ گاٶں سپلگہ سے ہے اور انہوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔

عابدہ کا کہنا ہے کہ انکا شوہر ایک ڈاکٹر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکو فلاحی کاموں میں بہت دلچسپی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سارے فلاحی کام کئے ہیں جن میں زیادہ تر کام تعلیم کے لیے کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت سارے غریب بچوں کو سکول میں داخل بھی کروایا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button