شمالی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون انتخابات کے میدان میں اتر آئی
عابد اقبال
شمالی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون عابدہ نے این اے 40 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار عابدہ نے این اے 40 کے لئے کاغذات جمع کرکے تاریخ رقم کر دی۔ عابدہ کا تعلق شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ گاٶں سپلگہ سے ہے اور انہوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔
عابدہ کا کہنا ہے کہ انکا شوہر ایک ڈاکٹر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکو فلاحی کاموں میں بہت دلچسپی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سارے فلاحی کام کئے ہیں جن میں زیادہ تر کام تعلیم کے لیے کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت سارے غریب بچوں کو سکول میں داخل بھی کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے انتخابات میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی
عابدہ کہتی ہیں کہ منتخب ہو کر علاقے کی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ عابدہ نے کہا وزیرستان کے لوگ انکے بارے میں جو بھی سوچے منفی ہو یا مثبت وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتی کیونکہ وہ ایک وزیرستان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔ انکو گھر والوں کی جانب سے تعاون حاصل ہے۔