سیاست

"ووٹ ایک طاقت ور ہتھیار ہے”

 

ضلع خیبر باڑہ میں قومی ووٹر دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر خیبر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے ووٹ کی اہمیت پر ٹیبلو، ملی نغمہ اور تقاریر بھی پیش کئے۔

ووٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ ایک طاقت ور ہتھیار ہے جس کے ذریعے ایک حکومت بنائی جاتی ہے، ووٹ ایک قومی امانت ہے، جس کا صحیح استعمال ہر ایک شہری پر لازم ہے۔ الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی زمہ داری زیادہ ہے کہ وہ اس کا استعمال بھی کریں اور بہتر طریقے سے بھی کریں۔ ووٹ ہی کے ذریعے ہم اپنے بہترین قیادت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر شاہد علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کے لیے تمام تر انتظامات کر لئے ہے آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن شیڈول جاری کریں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت اور افادیت پیدا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ زیادہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ پیغام ہر گھر تک پہنچ جائیں، اور مرد و خواتین دونوں ووٹ کی شکل میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انتخاب کریں حقدار کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل بنائیں، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام ہمارے لئے قابل احترام ہے، ہماری کوشش کہ ایک پولنگ سٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر استاد تعینات کریں، جبکہ پولنگ کے دن اساتذہ کرام کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتامپر مختلف تقاریر اور ملی نغمہ اور خاکہ پیش کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر مصری خان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیبر شاہد علی، ایس ایس واجد خان آفریدی، اے ڈی او مشرف خان، اے ایس ڈی او باڑہ عبدالوہاب آفریدی سمیت آفریدی ماڈل سکول اینڈ کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالوہاب منیجنگ ڈائریکٹر جمیل آفریدی، وائس پرنسپل گلاب گل آفریدی، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button