سیاست

پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کر لیا

پشاور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق سابق وزیر تعلیم کامران بنگش کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کامران بنگش کو ابتدائی طور پر تھانہ چمکنی اور بعد میں دوبارہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل منگل 17 اکتوبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بار بار گرفتار پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بات ہوگی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا تاہم آج پھر ایک رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button