لائف سٹائل

ضلع مہمند میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد

 

 

قبائلی ضلع مہمند میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ضلع مہمند برانچ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک سیمنار منعقد ہوا۔
سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ری ہیبیلیٹیشن)، مہمند قبائلی ضلعے کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاروں اور میڈیا کے بعض نمائندوں نے بهی حصہ لیا۔ کلائمیٹ چینج سیمینار کا مقصد مہمند قبائلی ضلعے میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تها۔

جرگہ حال میں منعقد کیے گئیے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے PRCS کے ضلعی انچارج امجد علی نے کہا کہ سیمینار کا مقصد Climate کے حوالے سے لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو مذید مضبوط کرنا اور مہمند قبائلی ضلعے میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک جامع پلان اور مستقبل کی پالیسی ترتیب دینا ہے۔

اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ریہیب) محمد قمر نے اپنے خطاب میں اربنائزیشن، انڈسٹریلائزیشن اور بڑهتی ہوئی آبادی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کو لاحق خطرات سے آگاه کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام میں حکومت سے مدد کی امید قائم رکهنے کی بجائے ہمیں خود کام اپنی ماحول کا خیال رکهنا چاہئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پی آرسی ایس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بهی ضلعی انتظامیہ اس طرح کی آگاہی سیمیناروں او پروگراموں کو ترتیب دینے میں اپنی پوری کوشش جاری رکهیں گے تاکہ علاقے کے لوگوں کو ماحول کے متعلق زیاده سے زیاده آگاہی حاصل ہوجائے اور ان کی زندگی پر مثبت اثر پڑے۔

اس موقع پر پختونخوا ریڈیو مہمند کے انچارج مراد خان نے کہا کہ پاکستان کا شمار پوری دنیا میں کاربن کے سب سے کم ذرات کی اخراج والے ممالک میں ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیاده متاثره ملکوں کی فہرست میں چهٹے یا ساتوے نمبر پر ہے جہاں گلیشئیرز پگلنے او گلاپز بنے کے بعد آنے والے سیلابوں سے نہ صرف بہت قیمتی انسانی ضیاع اور انفراسٹرکچر تباه ہوجاتا ہے، بلکہ ہمارے ملک کو بائیو ڈائیورسٹی کی صورت میں بی شمار درختوں، پودوں، سبزیوں، پهلوں اور قیمتی پرندوں کا نقصان بهی ہوجاتا ہے۔ جسکی وجہ سے نہ صرف موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ پاکستان سے اعلی اور قمیتی نسل کے پرندے ہمیشہ کیلئے غائب ہوجاتے ہیں۔

مراد خان نے کہا کہ پوری دنیا پشمول پاکستان اور خاص طور پر مہمند قبائلی ضلعے میں اس قسم کے سیمینار منعقد ہونے سے نہ صرف لوگوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پهیلے گی بلکہ اس طرح کی کوششوں علاقے میں اور بهی بہت سے شعبوں میں بہتری آئے گی

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر ناصر جمال نے کہا کہ مہمند قبائلی ضلعے میں ہمارا محکمہ ہر سال مہمند قبائلی ضلعے میں تقریباً دو میلن پودے اور درخت اگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے دستہ اول کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ درخت لگانے، جنگلوں کو آباد اور محفوظ کرنے کے علاوه Agro foresting بهی کرتا ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو سب سے زیاده کم کرتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button