سیاست

نئی حلقہ بندیوں کے بعد باجوڑ میں صوبائی حلقوں کی تعداد 4 ہوگئی

 

نئی مردم شُماری کے بعد آبادی کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں میں باجوڑ کے ایک صوبائی حلقہ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے قبائلی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما شیخ جہانزادہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کیطرف سے اتمانخیل قبیلے کے منتشر جغرافیہ کو ضلع باجوڑ میں مستقل صوبائی حلقہ دینے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ماضی قریب تک اتمانخیل بیلٹ کو دور دراز جغرافیہ کی بنیاد پر ہمیشہ ترقیاتی امور میں نظر انداز کیا گیا تھا۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ سارے باجوڑ کے ساتھ اتمانخیل کا صوبائی اسمبلی میں اپنا سیاسی نمائندہ بھرپور کردار ادا کریگا۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں باقی تین حلقوں کو ابادی اور جغرافیہ کی بنیاد پر ممکن حد تک مناسب انداز سے تقسیم کیا گیا ہے۔ حلقوں کی تقسیم پر باجوڑ کے عوام میں کوئی اختلاف نہیں ہم اس حوالے سے غیر ضروری کنفیوژن اور منفی تاثر کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ تقسیم صرف صوبائی اسمبلی کے حلقہ کیلئے فقط انتظامی تقسیم تک محدود ہے۔ باقی تمام انتظامی یونٹس اپنی جگہ پر برقرار ہیں۔

شیخ جہانزادہ نے کہا کہ کسی بھی صوبائی اسمبلی کے حلقے میں جو بھی علاقہ ہے وہ باجوڑ ہی کا حصہ ہے۔ ہم آنے والے انتخابات کو سارے ملک سمیت ضم اضلاع کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button