سیاست

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

 

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری غیر جانب داری اور مستعدی سے امور سرانجام نہیں دے رہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صاف شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے لیے درکار معاونت فراہم نہیں کر رہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر غیر جانب دار اور مستعد افسر کو تعینات کیا جائے ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پوری نگران کابینہ سے استعفیٰ لے لیا تھا اور دوسری نگران کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

گزشتہ روز دو مزید نگران صوبائی وزراء نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان شامل ہیں۔ نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button