سیاست

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کو حلف لینے کے 4 روز بعد قلمدان حوالہ

خیبر پختونخوا حکومت نے نگران کابینہ میں شامل ممبران کو قلمدان تفویض کردئے، نگران وزیر آصف رفیق کو چار جبکہ جسٹس ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ کو تین تین محکموں کے قلمدان سونپ دئے گئے ہیں۔

محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر سید مسعود شاہ کو اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن اور بین الصوبائی رابطہ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کو اطلاعات اور ثقافت و سیاحت، جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات، بحالی و آبادکاری، سماجی بہبود زکوة و عشر، احمد رسول بنگش کو خزانہ، مال اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، آصف رفیق کو ماحولیاتی تبدیلی و جنگلات، لائیوسٹاک و ماہی پروری، زراعت اور خوراک، ڈاکٹر نجیب اللہ کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کھیل و امور نوجوانان، ڈاکٹر قاسم جان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم اور اعلی تعلیم، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو قانون اور اوقاف و حج، سید عامر عبدللہ کو داخلہ، مشیر ڈکٹر ریاض انور کو صحت، بہبود آبادی اور محنت، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ کو مواصلات و تعمیرات، ترقی و منصوبہ بندی اور آبنوشی کا قلمدان دیا گیا جبکہ ظفر اللہ خان کو آبپاشی اور ہاؤسنگ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نگران کابینہ نے ہفتہ کے روز حلف لیا تھا جس کے 4 روز بعد انہیں قلمدان سونپ دئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button