سیاست

خیبرپختونخوا: نگران صوبائی کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھا لیا

 

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

نگران صوبائی کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، بیرسٹرفیروز جمال شاہ، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button