جرائم

ضلع خیبر میں فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے

 

 

ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دو اہم دہشت گرد مار ڈالے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کاروائی انہوں نے پائندہ چینہ غیبی نیکہ علاقے میں رات کے وقت کی جہاں دہشتگروں کی اطلاع پر اپریشن کیا گیا۔ دوان کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک کی شناخت محمد مجاہد قیصر کے نام سے ہوئی جو درہ آدم خیل کا رہاشی ہے۔ جبکہ دوسرا نامعلوم ہے جن کی شناخت جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ضلع خیبر کے باڑہ تحصیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔ جبکہ پچھلے مہینے باڑہ کمپاونڈ پر دو خودکش حملے ہوئے تھے جس میں 4 اہلکار جانبحق او سات زخمی ہوئے تھے۔

اس حملے کے دوسرے ہفتے میں ہی تحصیل جمرود کے علی مسجد علاقے کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں سب انسپکٹر عدنان آفریدی جاں بحق ہوا تھا۔ پولیس نے اس دوران خودکش حملہ آور کا دوسرا ساتھی گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے اپر سب ڈویژن لدھا تحصیل مکین میں نامعلوم مسلح افراد نے بم ڈسپوزل سکواڈ پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں چار جوان زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے چار جوانوں میں سپاہی ناصر، سپاہی ملنگ، سپاہی حفیظ اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔ راکٹ حملے میں فورسز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

بھاری ہتھیاروں کے متعدد گولے رہائشی آبادی میں گرنے سے ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے جنوبی وزیرستان اپر میں نامعلوم افراد کی کاروائیوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button