سیاست

ضمنی انتخابات: چیئرمین تحصیل متھرا کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کی تحصیل کونسل متھرا، اور ایبٹ آباد کی تحصیل کونسل حویلیاں میں آج ہونے والے تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پشاور کی تحصیل متھرا کے ضمنی انتخابات کے لیے 155 پولنگ سٹیشن قائم  کیے گئے ہیں جن میں 75 مردوں کے، 66 خواتین کے اور 14 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

155 پولنگ اسٹیشنز میں کل 496 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن پر مجموعی طور پر2 لاکھ 18 ہزار 6 سو 30 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 120738 مرد جبکہ 97892 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 23 مردوں اور 23 خواتین کے لیے جبکہ 88 مشترکہ  پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

تحصیل حویلیاں میں ٹوٹل 392 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔  134 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار 8 سو ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 88364 مرد جبکہ 77436 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

تحصیل متھرا کے 155  پولنگ سٹیشنز میں 84 حساس ترین، 57 حساس اور 14 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیے گئے ہیں جبکہ تحصیل حویلیاں کے 134 پولنگ اسٹیشنز میں 40 حساس ترین، 25 حساس اور 69 کو نارمل قراردیا گیا ہے، جن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیے  گئے ہیں۔

متعلقہ تحصیلوں پر آج  ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواہ میں کنٹرول رول قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ان میں پاکستان مسلم لیگ ن سے فضل اللہ، پاکستان پیپلزپارٹی سے علی عباس خان، عوامی نیشنل پارٹی سے عزیز غفار خان، جے یو آئی ف سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ جبکہ جماعت اسلامی سے افتخار احمد امیدوار ہے۔

یاد رہے کہ تحصیل متھرا میں جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی جس پر اج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button