لائف سٹائل

ملک کی آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟ مردم شماری 2023 کے اعداد و شمار جاری

مشترکہ مفادات کونسل نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے ختمی نتائج کی منظوری دیتے ہوئے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 56 ہزار 743 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی آبادی اس میں شامل نہیں ہے۔

ترجمان محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہے ملک میں دوسرے نمبر پر آبادی کے لحاظ سے صوبہ سندھ کا نمبر ہے جہاں نئی مردم شماری کے مطابق کل آبادی پانچ کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے۔

ساتویں مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا کی کل آبادی چار کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار ہے ہوگئی ہے، بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دارالحکومت اسلام اباد کی کل آبادی 23 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔

آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی میں 4.9 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق آبادی میں اضافہ کی شرح سب سے زیادہ بلوچستان میں بڑھی ہے جہاں آبادی میں 3.20 فیصد اضافہ ہوا ہے، دوسرا نمبر سندھ کا ہے جہاں پر آبادی میں اضافہ کی شرح 2.57 فیصد ہے، پنجاب میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.53 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.38 فیصد بڑھی ہے۔

کتنے فیصد شہر اور کتنے دیہات میں میں رہتے ہیں؟

ساتویں مردم شماری کے مطابق پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری ابادی 38.82 فیصد ہے۔ خیبر پختونخوا میں 84.99 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے جبکہ شہری آبادی 15.01 فیصد ہے، پنجاب کی 59.3 فیصد ابادی دیہات پر مشتمل ہے جبکہ 40.70 فیصد لوگ شہروں میں رہائش پذیر ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان کی 64.09 فیصد ابادی دیہی جبکہ 30.96 فیصد شہروں میں آباد ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button