سیاست

باجوڑ دھماکہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے باجوڑ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 7 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا۔

سول کالونی خارجرگہ ہال میں شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مولانا فضل الرحمان اور گورنر حاجی غلام علی نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس ملک میں پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاست کے بھی کچھ ذمداریاں ہیں جس کو پورا کیا جائے، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں ہمارے علماء کو کیوں شہید کیا جا رہا ہے، سندھ کے پشتونوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، دشمن ان شہادتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لیکر چین، ایران اور سعودی عرب نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے، کسی بھی بے گناہ مسلمان کو مارنا مسلمان کی شان نہیں ہے، میں نے ہر جگہ باجوڑ کے علماء کے قتل عام پر آواز اٹھایا ہے، کل پشتونوں کا جرگہ بلایا ہے، میں سابقہ گورنر انجنئیر شوکت اللہ خان سمت آپ تمام مشران کو جرگے میں شرکت کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے اپنی جانب سے فی کس 5 لاکھ زخمیوں کے لئے فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کے لئے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلیے فی کس7 لاکھ امداد کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز 31 جولائی کو باجوڑ کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق اور 123 زخمی ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button