سیاست
جے یو آئی نے پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کر دیا: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔
انہوں نےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔