لائف سٹائل

جنوبی وزیرستان کے معذور افراد کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنا شروع کیا ہے جو آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ باردوی سرنگ دھماکوں اور مختلف آپریشنوں کے باعث معذور ہوئے ہیں تاہم صوبائی حکومتوں نے آج تک نہ تو ان کی آواز سنی اور نہ ہی انہیں کسی بھی قسم کی ریلیف دی ہے۔

مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ 5 دنوں سے وہ نیشنل پریس کلب کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہیں کسی نہ توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبات ماننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو پاکستانی شہری تصور کرکے اپنے آئینی حقوق دی جائے کیونکہ معذوری کی وجہ بال بچوں کی رزقِ حلال کیلئے وہ پریشان ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہمیں سرکاری نوکریاں دے یا ہمارے لیے مخصوص ییکجز کا اعلان کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button