سیاست

رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جائے، نگران وزیر اعلیٰ

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے بھر کے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی سونپتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردنوش کی فروخت سرکاری نرخونو پر یقینی بنایا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعقلہ اضلاع میں اور خاص طور رمضان المبارک کے دوران مقامی بازاروں میں آٹے اور دیگر اشیائے خوردنوش کے نرخونو اور دسیتابی کی نگرانی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم کا مقصد رمضان المبارک میں غریب عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر خوراک مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ رمضان کا مہینہ گزار سکے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

مندرجہ بالا فیصلہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والے حالیہ حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں کیا گیا ہے تاکہ غریب عوام کو شفاف عمل سے مفت آٹے کی ترسیل ممکن ہوسکے۔

مراسلے کے مطابق سیکرٹری محکمہ خوراک پشاور، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ مردان، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ اور کرک، سیکرٹری محکمہ آبپاشی نوشہرہ اور چارسدہ، سیکرٹری محکمہ اوقاف خیبر و مہمند، سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم محکمہ بنوں اور لکی مروت، سیکرٹری محکمہ صنعت ڈی آئی خان اور ٹانک، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں آٹے کی تقسیم اور دیگر اشیائے خوردنوش کی نگرانی کریں گے۔

اسی طرح سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سوات اور مالاکنڈ، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن چترال اپر اینڈ لوئر، سیکرٹری زراعت دیر اپر، لوئر اور باجوڑ، سیکرٹری آر آر اینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ کرم، سیکرٹری ہیلتھ ہنگو اورکزئی، سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ شمالی وزیرستان، سیکرٹری لائیو سٹاک شانگلہ اور بٹگرام، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ بونیر۔ ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی وزیرستان اپر اینڈ لوئر، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ہری پور اور صوابی، سیکرٹری محکمہ معدنیات اپر کوہستان، لوئر اور کولائی پالاس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ تورغر میں آٹے کی تقسیم اور دیگر اشیاء خوردونوش کی نگرانی کریں گے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button