علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری خاندان سمیت افغان شہری نکلا
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکریٹری و دست راست لطیف اللہ نیازی سمیت خاندان کے 10 افراد افغان شہری نکلے جبکہ لطیف اللہ نیازی سمیت خاندان کے 10 افراد کی جعلی پاکستانی شہرت منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے میسر معلومات کی بناء پر تحقیقات کے دوران سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکریٹری لطیف اللہ نیازی کا شناختی کارڈ بلاک کیا تھا تاہم سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اسے دوبار انبلاک کر دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لطیف اللہ نیازی کے خلاف اس تحقیقات میں رکاوٹ بننے والے دو اعلی افسران کے ڈیرہ اسماعیل خان سے تبادلے بھی ہوئے۔
ڈی ایل سی کمیٹی کے اجلاس میں حساس اداروں نے لطیف نیازی اور اس کے خاندان کے افغان شہری ہونے کے بارے ناقابل تردید ثبوت پیش کر کے لطیف اور اس کے خاندان کی جعلی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کر کے ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکریٹری لطیف اللہ نیازی اور ان کے خاندان کے افراد کے تمام اثاثے منجمد اور سرکاری نوکریاں حاصل کرنے والوں کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔