سیاست

کیا صندل خٹک آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی؟

ابرار خٹک

معروف ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا کہنا ہے کہ آمدہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔ ”لیکن جب اپنے علاقے کی محرومیاں دیکھتی ہوں تو سیاسی لوگوں پر بہت افسوس آتا ہے۔”

ایک سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ میں سیاست میں نہیں آنا چاہتی لیکن اگر میرے سیاست میں آنے سے لوگوں کی بہتری ہوتی ہے تو میں اس قربانی کیلئے بھی تیار ہوں۔

سیاسی پارٹی سے متعلق سوال پر صندل خٹک نے کہا کہ چونکہ میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ ہی میرے لئے سب کچھ ہو گا۔

اپنی بیرون ملک مصروفیات کے بارے میں صندل خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے ممالک کے دورے کئے ہیں اور آنے والے وقت میں مزید ممالک کا دورہ کروں گی جہاں میں اپنی خٹک قوم اور ملک کی اچھی طرح نمائندگی کروں گی۔

شہرت کی وجہ بیان کرتے ہوئے صندل خٹک کا کہنا تھا کہ میں جو کچھ بھی ہوں اپنے فینز کی وجہ سے ہوں، ”میرے فینز مجھے بہت عزت دیتے ہیں اور میں کبھی بھی اپنے فینز کو نظرانداز نہیں کروں گی، سوشل میڈیا پر زیادہ اس لئے آتی ہوں کہ یہاں لوگ مجھے بہت پیار دیتے ہیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button