سیاست

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی گرفتار

پی ٹی آئی نے پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

دوسری جانب ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی سینیٹ کے احاطے سےگرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، انہیں اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عامر کیانی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عامر کیانی کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ ایف آئی اے چھاپے کے نتیجے میں عامر کیانی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button