سیاست

طورخم: ایک ہفتہ میں 22200 افغان مسافروں کو تذکیرہ پر جانے کی اجازت

حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک ہفتہ میں 22200 افغان مسافروں کو تذکیرہ پر جانے کی اجازت دی ہے۔

زرائع کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام نے سات دنوں میں بائیس ہزار دو سو افغان مہاجرین کو پاسپورٹ اور ویزہ کے بغیر تذکیرہ پر جانے کی اجازت دی، گزشتہ روز پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت فیصلہ کیا کہ 9 جولائی بروز ہفتہ تک یعنی آج بھی رات 9 بجے تک افغان مسافر بغیر پاسپورٹ اور ویزہ طورخم کے راستے تذکیرہ پر افغانستان جا سکتے ہیں۔

مذکورہ فیصلہ کے مطابق پہلے دن بروز ہفتہ کو 1500 افغان مسافروں کو طورخم بارڈر کے راستے تذکیرہ پر افغانستان گئے، دوسرے دن بروز اتوار 5100 افغان مسافر، پیر کے روز 4500، منگل کے روز 3700، بدھ کے روز 3600، 3800 اور جمعہ کے دن 3000 مسافر تذکیرہ پر افغانستان جا چکے ہیں جبکہ آج بروز ہفتہ رات 9 بجے تک افغان مسافر بغیر پاسپورٹ اور ویزہ طورخم کے راستے افغانستان جا سکتے ہیں۔

ایک ہفتہ میں ابھی تک بائیس ہزار دو سو افغان مہاجرین اپنے ملک افغانستان گئے ہیں، اس فیصلے سے افغان مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔

اس موقع پر یاغستان، الماس، افسر افغان، غمئی اور سالو گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں کیونکہ ہم اب عید قربان اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں گے اور یہ اک مسافر کی بہت بڑی خواہش ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دانشمندانہ فیصلہ سے ہزاروں کی تعداد میں بوڑھے، بچے اور خواتین بغیر پاسپورٹ اور ویزہ آسانی کے ساتھ اپنے ملک افغانستان گئے ہیں جس پر ہم پاکستانی حکام اور بالخصوص ایف آئی اے ( امیگریشن) حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بہترین حکمت عملی سے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں اور پاکستان میں پھنسے ہوئے مریضوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ منیج کیا اور کوشش کی کہ افغان مہاجرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں، ہم حکومت پاکستان سے آئندہ بھی افغان بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر مبنی تعلقات قائم رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button