پیٹرولیم مصنوعات قیمت میں اضافے کے بعد سرکاری افسران کو فری پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔
وفاق اور صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ پختونخوا کا کہنا تھاکہ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔