بلدیاتی انتخابات: 58 تحصیل کونسلوں کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی 24 میں کامیاب
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، گزشتہ رات گئے تک موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 65 تحصیل کونسلوں میں سے 58 کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی 24 تحصیل کونسلوں میں کامیاب ہو گئی۔
نتائج کے مطابق جے یو آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 5 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3، پیپلز پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی 2 اور 8 تحصیل کونسلوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ قومی وطن پارٹی، پاکستان راہ حق پارٹی اور مجلس وحدت المسلین ایک، ایک تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہیں۔
نتائج کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔
پختونخوابلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےمیں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلیٰ @IMMahmoodKhan +اپنی PTIکی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔KPکےعوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربِکنےوالےغداروں کوپوری شدت سےمستردکیاہے۔یہ تمام غداروں کیلئےایک پیشگی تنبیہ ہےکہ انکےحلقوں میں انکےساتھ ہونےکیاوالاہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ کے پی کی عوام نے غیرملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والے غداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کر دیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہہ ہے۔
Remember that sea of people stretching from the Indus to Islamabad on 27 March for Imran Khan. They've done it again, sweeping the 2nd phase of LG elections in Pakhtunkhwa.
And yes, don't expect many in the mainstream media to give these these the coverage they deserve. It's KP. pic.twitter.com/G8fBbbGOcB— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 1, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔