ڈی آئی خان: سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر خطاب شیرانی پر رات 12 بجے گھرکے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ عمر خطاب شیرانی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔
دوسری جانب پارٹی کارکنان نے عمر خطاب شیرانی قتل کے خلاف دھرنا شروع کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
پولیس نے نے ناکہ بندیاں سخت کردی ہے اور جگہ جگہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ الیکشن منسوخی کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا تاہم منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے اور امیدوار اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔