لائف سٹائل

خیبر پختونخوا: جرمن حکومت کی ”ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام” کیلئے 13.5 ملین یورو کی امداد

پاکستان تحرک انصاف کے میگا پراجیکٹ ”ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام” کے لئے جرمنی کی حکومت ساڑھے تیرہ ملین یورو کی امداد فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں 17 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور حیاء الدین اور جرمنی کے ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے کنٹری دائریکٹر سبیسچئن جیکب نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادیات عمر اایوب خان اور پاکستان میں تعیننات جرمن سفیر برنارڈ شلیجک بھی موجود تھے۔

واجح رہے کہ تیرہ اعشاریہ پانچ ملین یورو (ایک کروڑ پینتیس لاکھ) کی یہ امداد جرمنی کی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جبکہ اس پراجیکٹ پر عملدرآمد محکمہ جگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا (ایف ای ڈبلیو ڈی) کی ذمہ داری ہو گی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جرمن سفیر برنارڈ شلیجک نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد اس شجرکاری مہم کو حقیقی معنوں میں پائیدار بنانا ہے، آئندہ چھ سالوں کے دوران یہ پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے تین علاقوں میں جنگلات کے تحفظ اور ان کے پائیدار انتظام و انصرام کو سپورٹ کرے گا۔

یہ پراجیکٹ بحال شدہ جنگلات کے موثر انتظام سمیت پاکستان کے فلیگ شپ/اہم منصوبے ٹین بلین ٹری سونامی کی اعانت کرے گا۔ نیز پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور ایف ای ڈبلیو ڈی کے لئے قومی سطح کا منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنانے میں ھی ممد ثابت ہو گا۔

ماحولیات کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ کی مدد سے خیبر پختونخوا کے سو دیہاتوں میں غربت کی شرح میں کمی آئے گی، (کیونکہ) مقامی آبادیوں کو بطور سٹیک ہولڈر انگیج اور متحرک کیا جائے گا۔ اس سے خواتین کو بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی میں ان کے کرادر کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی، مقامی آبادیوں کو روزگار کے ساتھ ایسے لوگوں کے لئے بھی مواقع میسر ہوں گے جو قدرتی وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے بون چیلنج۔۔ 2030 تک ساڑھے تین سو ملین ہیکٹر اراضی پر مشتمل جنگلات کی بحالی۔۔ کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔ خیال رہے کہ یہ پاک جرمن مشترکہ اقدام ہے جو اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ حالیہ کانفرنس (COP26) میں شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ موجودہ معاہدہ اس پراجیکٹ کا فیز ون ہے، جبکہ جرمن حکومت دوسرے فیز کے لئے مزید بیس ملین یورو دینے کے لئے تیار ہے۔ اس نئے فیز کے ساتھ جرمن حکومت ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو وفاقی سطح پر معاونت فراہم کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button