خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: 2 ہزار سے زائد امیدوار بلامقابلہ منتخب
خیبر پختونخوا کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 2032 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، جنرل نشستوں پر 217 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، خواتین نشستوں پر 876 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔
کسان نشستوں پر 285 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، یوتھ نشستوں پر 500 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
پشاورسے جنرل نشستوں پر 62،خواتین نشستوں پر 145 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، کسان نشستوں پر 105 ،اقلیتی نشستوں پر 45 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ نوشہرہ سے جنرل نشستوں پر12،خواتین نشستوں پر 51امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
کسان کی 19 نشستوں ،یوتھ کی 34 نشستوں اور اقلیت کی 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، چارسدہ سے جنرل نشستوں پر 9 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، خواتین کی نشستوں پر 55 ،کسان نشستوں پر 9 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، کسان نشستوں پر 30 اور اقلیتی نشستوں پر 9 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ضلع خیبر سے جنرل نشستوں پر 24،خواتین نشستوں پر 51 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ کسان نشستوں پر 18،یوتھ نشستوں پر 30 اور اقلیتی نشستوں پر 12 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ضلع مہمند سے خواتین نشستوں پر 15 کسان نشستوں پر 1 اور یوتھ نشستوں سے 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے
مردان سے جنرل نشستوں پر9،خواتین نشستوں پر 99 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، کسان نشستوں پر 38،یوتھ نشستوں پر 68 اوراقلیتی نشستوں پر 15 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ صوابی سے جنرل نشستوں پر 18،خواتین نشستوں پر 84،کسان نشستوں 40،یوتھ نشستوں پر 57 ،اقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
کوہاٹ سے جنرل نشستوں پر 6،خواتین نشستوں پر 61امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، کسان نشستوں پر 8،یوتھ نشستوں پر 23-اقلیتی نشستوں پر 10 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ کرک سے خواتین نشستوں پر 9 -خواتین نشستوں پر 2-کسان نشستوں پر 1اوراقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ہنگو سے جنرل نشستوں پر 14-خواتین نشستوں پر 24،کسان نشستوں پر 16،کسان نشستوں پر 17اور اقلیتی نشستوں پر 1 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے۔ بنوں سے جنرل نشستوں پر 3-خواتین نشستوں پر 22-کسان نشستوں پر 5-یوتھ نشستوں پر 11 اور اقلیتی نشستوں پر 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
لکی مروت سے خواتین نشستوں پر 11 کسان نشستوں پر 3 -کسان نشستوں پر 11 اور اقلیتی نشستوں پر 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ ڈی آئی خان سے جنرل نشستوں پر 12 خواتین نشستوں پر 53-کسان نشستوں پر 12-یوتھ نشستوں پر 28اور اقلیتی نشستوں پر 13 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ٹانک سے جنرل نشستوں پر 18-خواتین نشستوں 26 کسان نشستوں 13 یوتھ نشستوں پر 20 اور اقلیتی نشستوں پر 3 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ ہری پور سے جنرل نشستوں پر 18-خواتین نشستوں 78 کسان نشستوں سے 14یوتھ نشستوں پر 50 اقلیتی نشستوں پر 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
بونیر سے جنرل نشستوں پر 3 خواتین نشستوں پر 53 کسان نشستوں 3 کسان نشستوں پر 5 اور اقلیتی نشستوں پر 13امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ باجوڑسے جنرل نشستوں پر9،خواتین نشستوں پر33 کسان نشستوں پر 3 یوتھ نشستوں پر 5اور اقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔