سیاستقومی

ملالہ یوسفزئی نے اپنا جیون ساتھی چن لیا

نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت، پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے نکاح کر لیا۔

نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عاصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں، ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آگے زندگی کے سفر کیلئے پرجوش ہیں۔

عاصر ملک کون ہیں؟

ملالہ یوسف زئی کے شریک حیات عصر ملک کیا کرتے ہیں؟ اور اُن کا تعلق کس شعبہ ہائے زندگی سے ہے؟ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عصر ملک کا تعلق کرکٹ کے شعبے سے ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں جنرل منیجر ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق عصر ملک نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا، وہلمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ عاصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button